امریکن ایکشن ڈرامہ فلم ’جین گاٹ اے گن ‘کے ٹریلر کا اجراء

Jane Got a Gun

Jane Got a Gun

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ایکشن فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکن ایکشن ڈرامہ فلم’ جین گاٹ اے گَن‘کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

گیون او کانر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی شادی شدہ خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خاوند کو خطرناک گینگ سے بچانے کیلئے ایک شخص کی مدد حاصل کرتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں نتالے پورٹ مین،جوئل ایگرٹن،ایوان میک گریگر،ریڈریگو سینٹورو اور جیمز برنیٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ٹیری ڈوگاس اور نتالے پورٹ مین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم وین اسٹین کمپنی کے بینر تلے29جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔