امریکی اداکار سٹین لی کے اکائونٹ سے لاکھوں ڈالر چوری

Stan Lee

Stan Lee

نیویارک (جیوڈیسک) غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 95 سالہ اداکار نے یہ شکایت ان کے علم میں لائے بغیر رقم نکلوانے کے انکشاف کے بعد درج کرائی جبکہ سٹین لی کے اکائونٹ کی دیکھ بھال کرنے والوں کو گمشدہ رقم کا ایک چیک ملا، جسے قرض کے طور پر دینے کی نشاندہی کی گئی تھی جو ان کے خیال میں جعلی ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سٹین لی مقبول ترین کامک بک لیجنڈز میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے آئیکونک کامک بک کریکٹر سپائیڈر مین، دی ہلک اور آئرن مین جیسے کردار تخلیق کئے ہیں۔