امریکہ کا حملے جاری رکھنے کا اعلان، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) امریکہ کی جانب سے ڈرون حملے جاری رکھنے کے اعلان پر پنجاب اسمبلی نے اظہار تشویش کیا ہے۔ اسمبلی نے مذمتی قرارداد منظور کر لی۔ نازک صورتحال میں وزیر اعظم سے قومی حکمت عملی کے اعلان کا مطالبہ کر دیا۔

پنجاب اسمبلی نے پاکستان سے محبت کی پاداش میں بنگلہ دیش میں پھانسی پانے والوں کے لئے بھی قرارداد منظور کی۔ ملا عبد القادر، مولانا مطیع الرحمن نظامی، مولانا قمر زمان سمیت بنگلہ دیش میں پھانسی پانے والوں کے لئے نشان پاکستان کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

اسمبلی نے غیرقانونی لکی کمیٹیوں کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی، رمضان المبارک سے مہنگائی کی لہر اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی قرارداد سمیت مفاد عامہ کی دیگر قراردادیں بھی منظور کیں۔

پنجاب اسمبلی نے اورنج ٹرین منصوبے کے لئے چین کی جانب سے 33 ارب کی پہلی قسط جاری کرنے پر اظہار تشکر کی قرارداد بھی منظور کی۔