امریکی باکس آفس پر فلم ”سٹار وارز، فورس اویکنز” کا راج برقرار

Star Wars

Star Wars

نیو یارک (جیوڈیسک) سٹار وارز فورس اویکنز نے اس ویک اینڈ پر مزید چار کروڑ سولہ لاکھ ڈالر کمائے۔

امریکا میں فلم اب تک اکاسی کروڑ بیس لاکھ ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔ سٹار وارز فورس اویکنز پہلی فلم بن گئی ہے جس نے اندرون ملک اسی کروڑ ڈالر کمائے ہیں۔ فلم نے دنیا بھر سے ایک ارب تہتر کروڑ ڈالر کمائے ہیں لیکن ابھی بھی فکشن فلم اواٹار سے بہت پیچھے ہے۔

اواٹار نے دو ارب اٹھہتر کروڑ ڈالر کمائے تھے۔