امریکی کمانڈو نے اسامہ کی لاش کی تصویر محفوظ کرلی تھی

US CommandoeS

US CommandoeS

نیو یارک (جیوڈیسک) اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے والی ٹیم میں شامل ایک کمانڈو نے القاعدہ کے سربراہ کی لاش کی تصویر اپنے پاس محفوظ کرلی تھی ۔

اس بات کا انکشاف ایک امریکی جریدے نے کیا ۔جریدے کے مطابق امریکی کمانڈوز کی ٹیم میں شامل میتھیو بیسونیٹ نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد لی گئی تصاویر میں سے ایک فوٹو اپنے پاس محفوظ کرلی تھی ۔

تاہم میتھیو نے اب اپنے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو اس شرط کے تحت تفتیش کاروں کے حوالے کی ہے کہ اس کے خلاف غیرقانونی طور پر تصویر رکھنے کا مقدمہ نہیں چلایا جائے گا ۔

میتھیو کے وکیل نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے ۔اس سے قبل 2012 میں میتھیو بیسونیٹ نے اپنی کتاب ’’نو ایزی ڈے‘‘ میں اسامہ بن لادن پر حملے کی تفصیل لکھی تھی جس پر پینٹا گون اور دیگر فوجی اداروں نے سخت ناراضی کا اظہار کیا تھا ۔