امریکن قونصلیٹ بارسلونا میں 5 جولائی کو 241ویں یوم آزادی کی تقریب شایان شان منعقد کی گئی

بارسلونا (یوسف چوہدری) امریکن قونصلیٹ بارسلونا میں 5 جولائی کو 241ویں یوم آزادی کی تقریب شایان شان منعقد کی گئی جس میں سپین اور اندورا کے اعلی حکومتی عہدیداران، حکومت کاتالونیا کے صدر، صوبائی پارلیمانی سپیکر، کاتالونیا میں تعینات فضائی ، بری، بحری افواج کے علاقائی کمانڈرز، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندگان، ممبران پارلیمینٹس، بلدیات کے چیئرمین سمیت مختلف ممالک کے سفیر، قونصلر جنرلز اور کاتالونیا کی سیاسی و سماجی پارٹیوں کے نمائندگان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر اور سینئر نائب صدر منہاج القرآن سپین محمد اقبال چوہدری نے بھی خصوصی دعوت پر اس تقریب میں شرکت کی، تقریب کا باقاعدہ آغاز امریکی قومی ترانے سے کیا گیا جس کے بعد امریکی قونصلر جنرل بارسلونا مارکوس ماندوخانہ نے مہمانوں کو ویلکم کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرامپ کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں امریکہ اور سپین کے درمیان عرصہ 220سال سے سفارتی تعلقات کو سراہا گیا، امریکی پیغام میں کہا گیا کہ ہم کو فخر ہے کہ ہمارے تعلقات کو ہر لحاظ سے دن بدن فروغ مل رہا ہے جبکہ امریکہ کے سابق صدر اوبآمہ نے سپین کا دورہ کر تعلقات کو ایک نئی جہد دی تھی ، یاد رہے کہ امریکی ریاستوں نے 4جولائی 1776ء کو اپنی آزادی کا اعلان کیا تھا، اس تقریب میں جہاں مختلف شخصیات نے شرکت کی وہیں اپنے اس قومی دن پر امریکہ کیلئے کھیل کے میدانوں میں مختلف کارہائے نمایاں ادا کرنے والے کھلاڑیوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی گئی بلکہ خصوصی طور پر امریکہ سے مدعو بھی کیا گیا تھا ، تقریب کے شرکاء کیلئے بہترین ریفریشمنٹ کے ساتھ ساتھ ہلکی بیک گراؤنڈ موسیقی کا انتظام بھی تھا۔

Ceremony

Ceremony

Ceremony

Ceremony

Ceremony

Ceremony

Ceremony

Ceremony

Ceremony

Ceremony