امریکی عدالت نے قتل کے ملزم کو 12 بار عمر قید کی سزا سنا دی

American Court

American Court

کولوراڈو (جیوڈیسک) جیمس ہومز نے تین برس پہلے 12 جولائی 2012 کو ڈینور کے مضافاتی شہر کے ایک سینما میں فلم بینوں پر فائرنگ کر کے بارہ افراد کو ہلاک اور ستر کو زخمی کر دیا تھا۔

جج کارلوس سیمئور نے سزا سناتے ہوئے کہا کہ عدالت چاہتی ہے کہ قاتل پھر کبھی آزاد معاشرے میں قدم نہ رکھے۔

کسی مقدمے میں اگر کسی کو زیادہ سے زیادہ سزا ہوسکتی ہے،،، تو یہ وہی مقدمہ ہے۔ گذشتہ ماہ ایک جیوری نے ہومز کو قصور وار ٹھہرایا تھا۔