امریکی عدالت نے پاکستانی نژاد دو امریکی شہریوں کو قید کی سزا سنا دی

American Court

American Court

واشنگٹن (جیوڈیسک) پاکستانی نژاد دو امریکی شہری 22 سالہ رئیس عالم قاضی اور 35 سالہ شہریار عالم قاضی کو بالترتیب 35 اور 20 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

دونوں بھائیوں کو 2012 میں نیو یارک شہر میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمے کی سماعت سخت سیکورٹی میں میامی شہر میں کی گئی۔

دونوں پر مقدمے کی سماعت کے دوران دو پولیس اہلکاروں پر حملے کا الزام بھی تھا۔