امریکی فیصلے سے مشترکہ مقاصد پر اثرات ہو سکتے ہیں: پاکستان

Dr. Faisal

Dr. Faisal

اسلام آباد (جیوڈیسک) وائٹ ہائوس کے بیانات پر دو ٹوک ردعمل دیتے ہوئے پاکستان نے کہا ہے کہ پائیدار امن کیلئے باہمی عزت و اعتماد ضروری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکطرفہ ڈیڈ لائنز اور اعلانات مشترکہ خطرات سے نمٹنے کیلئے موافق نہیں ہیں۔ پائیدار امن کیلئے باہمی عزت و اعتماد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے وسائل سے بڑھ کر لڑی اور اپنے وسائل سے 120ارب ڈالر خرچ کئے۔

پاک امریکا سیکیورٹی معاملات پر ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے حوالے سے رابطے میں ہے۔ امریکی امداد معطل کیے جانے کے حوالے سے امریکا کے جواب کا انتظار ہے۔ امریکی فیصلے سے دونوں ممالک کے مشترکہ مقاصد پر اثرات ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنے وسائل سے 120 ارب ڈالر خرچ کیے۔ اس کے باوجود خطے میں قیام امن اور لوگوں کو محفوط بنانے کیلئے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا انسداد دہشتگردی تعاون کا فائدہ سب سے زیادہ امریکا اور عالمی برادری کو ہوا ہے۔

پاکستان کے اقدامات سےالقاعدہ سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کا خاتمے ممکن ہوا۔ القاعدہ اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں دونوں ملکوں کیلئے مشترکہ خطرہ ہیں۔