امریکی وزیر دفاع غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے
Posted on December 19, 2015
By Mohammad Waseem
بین الاقوامی خبریں
US Defense Secretary
لاہور (جیوڈیسک) ایشٹن کارٹر ایک ایسے موقع پر یہ دورہ کر رہے ہیں، جب طالبان کے شدت پسندانہ حملوں میں تیزی آ چکی ہے۔
امریکی کانگریس کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال دارالحکومت کابل پر طالبان کے حملوں میں پچھلے سال کی نسبت 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، طالبان اور داعش افغان فورسز کے خلاف لڑنے کے ساتھ ساتھ آپس میں بھی برسرپیکار ہیں۔