امریکن ڈرامہ فلم’’جین گاٹ اے گَن‘‘کا نیا ٹریلر جاری

Jane Got a Gun

Jane Got a Gun

ہالی وڈ (جیوڈیسک)ایکشن سے بھرپور امریکن ڈرامہ فلم ’’جین گاٹ اے گَن‘‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔شوہر کی جان بچانے کے لیے کوشاں جین کی کہانی فروری میں ریلیز کی جائے گی۔

گیون او کانر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی شادی شدہ خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خاوند کو خطرناک گینگ سے بچانے کیلئے ایک شخص کی مدد حاصل کرتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں نتالے پورٹ مین،جوئل ایگرٹن،ایوان میک گریگر،ریڈریگو سینٹورو اور جیمز برنیٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ٹیری ڈوگاس اور نتالے پورٹ مین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم وین اسٹین کمپنی کے بینر تلے آئندہ برس فروری میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔