امریکی جنگلات میں لگی آگ نے درجنوں مکانات کو جلا ڈالا

Forest Fire

Forest Fire

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کی شمال مغربی ریاستوں میں جنگلات میں لگی آگ نے درجنوں مکانات کو جلا کر راکھ کردیا۔

واشنگٹن کے قصبے چلان کے جنگل میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ حکام کے مطابق آگ نے 60ہزار ایکڑ علاقے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ سے 32مکانات جل کر راکھ ہوگئے۔

جبکہ 1500 افراد نے محفوظ مقامات پر نقل مکانی کردی ہے۔ اوریگن ، اڈاہو ، مونٹانا، کیلیفورنیا اور سین فرانسسکو میں بھی کئی مقامات پر جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔