امریکن سٹنڈرڈ ہائی سکول کوٹلہ میں آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی دوسری سالانہ تقریب منعقد

Kotla

Kotla

کوٹلہ ارب علی خان (چوہدری فیصل گجر+مہر جلال شائق) امریکن سٹنڈرڈ ہائی سکول کوٹلہ میںآل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈکالجز ایسوسی ایشن کی دوسری سالانہ تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں چوہدری تسنیم احمد،چوہدری افتخار چیمہ ،چوہدری شیراز لنگڑیال،چوہدری بشارت حسین،زاہد اقبال ودیگرنے خطاب کیا۔ احتشام احمد نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔

مرکز ککرالی کے تمام پرائیویٹ سکول مالکان نے بھر پور شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری تسنیم احمد نے کہا کہ حکومت مختلف بہانوں سے پرائیویٹ سکول مالکان کو تنگ کررہی ہے اور کوئی بھی موقع پاتھ سے جانے نہیں دیتی کبھی فیسوں کی مد میں ناجائز تنگ کیا جاتا ہے کبھی رجسٹریشن کے نام پر پرائیویٹ سیکٹر کو لوٹا جاتا ہے مگر اللہ کے فضل سے اور آپ لوگوں کے تعاون سے اب وقت بدل چکا ہے اوراب ہم نے دفتروں میں پیسوں لینے والوں کا محاسبہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

چوہدری شیراز لنگڑیال نے کہا کہ اڑھائی سال پہلے لگایا جانے والا یہ پودا آج اپنی شاخیں مضبوط کر چکا ہے ہم حکومت پاکستان کا پرائیویٹ سیکٹر کے خلاف پیش کیا جانے والا بل رکوا دیا ہے اب ہم پرائیویٹ سیکٹر کا معاشی قتل نہیں ہونے دیں گے ۔چوہدری بشارت حسین نے کہا کہ مرکز ککرالی میں اپنی ایسوسی ایشن کے قیام سے قبل رجسٹریشن کے نام پر بیس،پچیس ہزار روپے لیے جاتے تھے مگر اب اللہ کے فضل سے کسی بھی دفتر میں بیٹھے ہوئے شخص ہمارے مرکز سے آئی ہوئی درخواست کے لئے رقم طلب نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مرکز ککرالی کے کسی بھی پرائیویٹ سکول مالک کو کوئی بھی مسئلہ ہو تو ہم اس کے لئے چوبیس گھنٹے حاضر ہیں،زاہد اقبال نے کہا کہ ایسوسی ایشن کو فعال رکھنے کے لئے ہم سب کو مل کر اس کے لئے کام کرنا ہو گا اور آپس میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا اوراگر ہم نے آپس میں اتحاد پیدا نہ کیا تو آج میں اور کل آپ اسی طرح سب باری باری نشانہ بنتے جائیں گے۔

شرکت کرنے والوں میں چوہدری شفقات عدالت ،واجد حسین،قاری بشارت حسین،عرفان خالد،سرمختار حسین ،محبوب عالم ہاشمی،ملک وحید اسلم،محمد رفیع ،چوہدری اشرف اودہا،ملک قدیر حسین،حافظ مظفر حسین،مرزا عرفان ودیگر شامل ہوئے۔