امریکن آئس ہاکی لیگ، مونٹریال کینیڈینز نے ٹامپا بے لائٹننگ کو ہرا دیا

American Hockey League

American Hockey League

فلوریڈا (جیوڈیسک) امریکن آئس ہاکی لیگ میں مونٹریال کینیڈینز نے ٹامپا بے لائٹننگ کو 2-6 سے عبرتناک شکست دے دی۔ امریکہ کے شہر فلوریڈا میں جاری آئس ہاکی لیگ میں مونٹریال کینیڈینز اور ٹامپا بے لائٹننگ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔

مونٹریال کے کھلاڑیوں نے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا اور یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔ مونٹریال کینیڈینز کے 6 مختلف کھلاڑیوں نے ایک ایک گول سکور کرکے فتح میں اپنا حصہ ڈالا۔