امریکن ہارر فلم’دی بوائے‘کی نئی جھلکیاں جاری

The Boy

The Boy

لاس اینجلس (جیوڈیسک) خوفناک مناظر سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ سنسنی سے بھرپور امریکن ہارر فلم دی بوائے(The Boy) کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

کریگ میک نیل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی فیملی کے گرد گھومتی ہے، جو ایک 8 سالہ گڈے کو انسانی بچے کی طرح پالتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں جیرڈ بریز،رین ولسن،ڈیوڈ مورس،بل سیج،مائیک ووگل اور زلیخا رابنسن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں،ڈینیل نوح کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 22جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔