امریکن آئس ہاکی لیگ، مونٹریال کینیڈینز نے بوسٹن برونز کو شکست دے دی

 Ice Hockey League

Ice Hockey League

نیویارک (جیوڈیسک) امریکن آئس ہاکی لیگ میں مونٹریال کینیڈینز کی ٹیم نے بوسٹن برونز کو ایک کے مقابلے پانچ گولز سے شکست دے دی۔

امریکن آئس ہاکی لیگ میں مونٹریال کینیڈینز اور بوسٹن برونز کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔

مونٹریال کینیڈینز کے کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا اور حریف ٹیم کی گول پوسٹ پر تابڑتوڑ حملے کیے ۔ مہمان ٹیم مونٹریال کینیڈینز نے پانچ ایک سے میزبان ٹیم کو آؤٹ کلاس کیا۔