امریکی تاجران دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے میں کردار ادا کر سکتے ہیں: ولادیمیر پوٹن

Vladimir Putin

Vladimir Putin

سینٹ پیٹرز برگ (جیوڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے امریکی کاروباری اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات معمول پر لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں پوٹن نے کہا کہ امریکہ ا اور روس کے درمیان بہتر تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔

پوٹین کا کہنا تھا کہ روس اس حوالے سے نئی امریکی انتظامیہ سے بات چیت جاری رکھے گا ۔

یہ واضح رہے کہ یوکرین اور شام کے معاملات پر امریکہ نے روس پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔