امریکی فوج میں سکھ فوجی پگڑی پہن سکے گا

United States military

United States military

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی میڈیا کے مطابق کیپٹن سمرت پال سنگھ نے جب 10 سال قبل یو ایس آرمی میں شمولیت اختیار کی تو انھیں پہلے ہی دن اپنے بال اور داڑھی کو کاٹنا پڑا تھا کیونکہ اس وقت فوج کے جوانوں کو اپنی مذہبی رجحانات کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں تھی۔ تاہم اب وہ فوج کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد سر پر پگڑی بھی پہن سکتے ہیں جبکہ سر اور داڑھی کے بال بھی بڑھا سکتے ہیں۔

کیپٹن سمرت پال سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ فوج کی جانب سے اجازت ملنے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں صرف گھر پر ہی پگڑی پہنتا تھا اور باہر نکلتے وقت اسے اتار دیتا تھا تاہم اب میں دونوں دنیا میں یکساں طور پر رہ سکوں گا۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کے کیپٹن سمرت پال سنگھ کو یہ اجازت صرف عارضی ہے۔ سکھ فوجی کو داڑھی اور پگڑی رکھنے کی مکمل اجازت دی جائے گی یا نہیں اس بات کا فیصلہ 8 جنوری 2016ء کو ہوگا۔ واضع رہے کہ امریکی فوج میں کا یہ فیصلہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی سکھ فوجی کو اپنی مذہبی رسومات کی اجازت دی گئی ہے۔ 1974 ء میں سکھوں کو امریکی فوج میں شمولیت کی اجازت دی گئی تھی۔