امریکی ماڈل ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک، آخری تصویر وائرل

Fredzania Thompson

Fredzania Thompson

نیویارک (جیوڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر نیواسوٹا کی ایک 19 سالہ ماڈل فریزانيہ تھامسن فوٹو شوٹ کراتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے کچلی گئی۔ ریلوے لائن پر کھڑی ان کی آخری تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

فریزانیہ حادثے کے وقت حاملہ تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے تاہم ابتدائی تفتیش میں کوئی مجرمانہ غفلت ثابت نہیں ہوئی۔

دوسری جانب ٹرین کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرین کے نزدیک آنے پر عملے کے لوگوں نے فوٹو گرافر اور دوسرے لوگوں کو ریلوے لائن پر دیکھا، انھیں خبردار کیا اور ٹرین روکنے کی کوشش بھی کی لیکن ان کے نہ ہٹنے سے حادثہ ہو گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فریزانيہ تھامسن کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو ماڈلنگ کرنے کا بہت شوق تھا، وہ اسی شعبے سے وابستہ ہونا چاہتی تھی۔ اس کی زندگی کا پہلا فوٹو شوٹ ہی آخری ثابت ہوا۔