امریکی ریاست نویڈا میں طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

Aircraft Destroyed

Aircraft Destroyed

نویڈا (جیوڈیسک) امریکی ریاست نویڈا میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ طیارے میں سوار تمام 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکی ریاست نویڈا کے شہر ایلکو میں چھوٹا طیارہ دل کے مریض کو ایلکو سے اوٹاہ لے کر جارہا تھا کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایلکو کے پارکنگ لاٹ میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، ترجمان فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ کے مطابق طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکن میڈیکل فلائیٹ نے طیارے میں سوار 3ارکان کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔