امریکی صدر باراک نے اسلحہ پر پابندی کے قوانین میں ترمیم کا عزم کر لیا

Barack Obama

Barack Obama

سان فرانسسکو (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک نےاسلحہ پرپابندی کے قوانین میں ترمیم کاعزم کرلیا۔

ذرائع کےمطابق سان فرانسسکو میں امریکی صدر نے مئیرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا 2012 کے کنیک ٹیک واقعے کے کانگریس کا کردار مایویس کن تھا،

انہوں نے کہاکہ کسی بھی قانونی ترمیم سے تشدد کے خاتمے کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سال 2013میں اسلحے کے باعث 11ہزار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ میں نے استعفا نہیں دیا آخر کار درست فیصلہ کریٕں گے۔