امریکی صدر نے خلائی فورس کی تشکیل کا حکم دے دیا

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) دنیا پر غلبے کے جنون کے پیش نظر امریکی صدر ٹرمپ نے خلائی فورس کی تشکیل کا حکم دے دیا۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ملٹری کو ’اسپیس فورس‘ خلائی فورس کوتشکیل کرنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد پینٹاگون آرمڈ فورسزکی چھٹی شاخ خلائی فورس قائم کرے گی جس سے قومی سلامتی اور معیشت کو مدد ملے گی۔ امریکی صدرنے کہا کہ خلا میں امریکی موجودگی کافی نہیں مکمل غلبہ چاہیے اورچاند پرامریکی جھنڈا گاڑنا یا قدم کا نشان لگانا کافی نہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خلا میں بھی قیادت کریں گے کسی اورکی قیادت منظورنہیں، خلا میں چین اورروس کی سبقت ناقابل برداشت ہے، چین اورروس سے پہلے ہم خلا میں موجود ہوں گے۔
ٹرمپ نے اس متعلق حکم دیا کہ وفاقی ایجنسیاں اسپیس ٹریفک مینجمنٹ کا جدید فریم ورک تیارکریں، خلائی فورس زمین کے باہرامریکی بالادستی یقینی بنائے گی۔

دوسری جانب قانونی ماہرین کا اس متعلق کہنا ہے کہ ٹرمپ کونئی خلائی فورس کیلیے کانگریس سے منظوری لینا ہوگی۔

واضح رہے کہ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا 2011 سے کوئی انسان خلامیں نہیں بھیج سکا ہے۔