امریکی صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا کے تعلقات کشیدہ، میڈیا نے بھانڈہ پھوڑ دیا

Trump with Melania

Trump with Melania

واشنگٹن (جیوڈیسک) روایات کے بر عکس صدر ٹرمپ اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے لئے اکیلے ہی کیپٹل ہل روانہ ہوئے، خاتون اول میلانیا دوسری گاڑی میں کیپٹل ہل گئیں۔

میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے ایک اداکارہ کو خاموش رہنے کے لئے پیسے دینے کے معاملے پر دونوں میں ان بن چل رہی ہے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر اور خاتون اول پندرہ جنوری سے ایک دوسرے سے الگ ہیں لیکن اس خطاب نے شاید وقتی طور پر انہیں یکجا کر دیا کیونکہ خاتون اول وائٹ ہاؤس واپس صدر کی سرکاری گاڑی میں آئیں۔