امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے انتخابی مہم شروع کر دی

Hillary Clinton

Hillary Clinton

واشنگٹن (جیوڈیسک) سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن انتخابی مہم پر نکل پڑیں، ریاست لووا میں انتخابی مہم کے دوران شہریوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔

انتخابی مہم کے دوران ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ صرف ریاست لووا میں شدید ذہنی امراض کے شکار افراد کی تعداد ایک لاکھ اٹھائیس ہزار سے زائد ہے۔

ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کا کہنا تھا دیکھنا ہوگا کہ اس کے لئے کیا اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں۔

سابق امریکی وزیر خارجہ نے عوام سے صحت کی سہولیات اور ملازمتوں کیلئے اقدامات کرنے کے وعدے کئے۔