امریکی صدارتی انتخابات : ہلیری منزل کے قریب پہنچ گئیں

Hillary Clinton

Hillary Clinton

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات کے لئے نامزدگی کی دوڑ آخری مراحل میں پہنچ گئی۔ منگل کی پرائمریز میں ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن نے 4 ریاستوں میں کامیابی سمیٹی۔

اب تک ہیلری کلنٹن 2141 ڈیلیگیٹس حاصل کر چکی ہیں تاہم نامزدگی کے لئے انہیں مزید 242 ڈیلیگیٹس کی حمایت درکار ہے۔ ماہرین کے مطابق ہلیری کلنٹن نوے فیصد اپنی منزل کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

ادھر ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے پانچ ریاستوں میں کلین سویپ کر لیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اب تک 950 ڈیلیگیٹس کی حمایت حاصل کر چکے ہیں جبکہ نامزدگی کے لئے 1237 ڈیلیگیٹس کی حمایت ضروری ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ کامیابی کے بعد خود کو اپنی جماعت کا ممکنہ صدارتی امیدوار قرار دیا ہے۔