امریکا : شدید برفباری سے معمولات زندگی متاثر، سیکڑوں پروازیں منسوخ

Snow

Snow

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن ڈی سی، ورجینیا اور میری لینڈ میں پانچ سے پندرہ سینٹی میٹر برف پڑی جبکہ نیویارک میں نسبتاً کم برفباری ہوئی۔

یخ بستہ ہوائیں چلنے کے باعث برف جم چکی ہے۔ جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے جبکہ لوگ گھروں میں بند ہو کر رہ گئے۔ نیو یارک کی شہری انتظامیہ نے لوگوں کو سفر کے دوران احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو مزید برفباری کا امکان ہے۔