امریکی ریاست نیو میکسیکو کے اسکول میں فائرنگ، 3 طلبہ ہلاک

New Mexico Firing

New Mexico Firing

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست نیو میکسیکو کے ایک اسکول میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے تین طلبہ ہلاک ہو گئے۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا حملہ آور مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ حملہ آور طلبہ میں سے تھا یا باہر سے آیا تھا۔

فائرنگ کے نتیجے میں مزید افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی اسپتالوں میں واقعے کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد متاثرہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔