امریکہ : ریاست شمالی ڈکوٹا میں شدید برف باری، معمولات زندگی درہم برہم

North Dakota Snowfall

North Dakota Snowfall

واشنگٹن (جیوڈیسک) شمالی ڈکوٹا میں ہونے والی برف باری سے روز مرہ کے معمولات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ بسمارک شہر میں بتیس سینٹی میٹر برف باری ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

سڑکوں پر برف جم جانے سے ٹریفک کا نظام بھی معطل ہوا ہے۔ جنوبی ڈکوٹا سے ملانے والی کئی اہم ہائی ویز بند کر دیئے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کئی امریکی ریاستوں میں طوفانی بارشوں کی بھی پیش گوئی کی ہے۔