امریکی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی زد میں، دو افراد جاں بحق

Snow Storm

Snow Storm

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں ان دنوں شدید برفانی طوفان کی زد میں ہیں۔ مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ فلاڈیلفیا سے بوسٹن تک سکولوں کو بند کر دیا گیا ہے، سیکڑوں پروازیں معطل کرنا پڑیں۔

نیویارک، بوسٹن، ہارٹ فورڈ اور کنکٹی کٹ ان دنوں شدید برفانی طوفان کی زد میں ہیں۔ طوفان کے باعث مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ متاثرہ علاقوں میں 4 ہزار پروازیں منسوخ جبکہ 5700 تاخیر کا شکار ہیں۔ نیویارک میں ایک فٹ اور بوسٹن میں بیس انچ تک برف پڑ چکی ہے۔

فلاڈیلفیا سے بوسٹن تک سکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے بھاری مشینری کی مدد سے سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 50 ملین امریکی برفانی طوفان سے متاثر ہونگے۔ کینیڈا میں برفیلی بارش نے نظام زندگی متاثر کر کے رکھ دیا جبکہ تاروں پر برف جمنے کی وجہ سے ٹورنٹو کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی معطل ہے۔