امریکی ریاست ورجینیا میں مسلح شخص کی فائرنگ، پولیس افسر جاں بحق

Virginia Police

Virginia Police

ورجینیا (جیوڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے ایک پولیس افسر کو قتل کر دیا، جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

یہ واقعہ ورجینیا کے علاقے رچمنڈ میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے بس اسٹیشن پر ایک سینتیس سالہ پولیس آفیسر پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق افسر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےچل بسا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔ اس واقعے میں دو شہری معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں۔