امریکی ریاست واشنگٹن میں اسکول پر فائرنگ، ایک بچہ ہلاک تین زخمی

Police

Police

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست واشنگٹن کے علاقے سپوکین کے نزدیک ایک ہائی اسکول میں بدھ کے روز فائرنگ سے ایک بچہ ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا ہلاک ہونے والا بچہ فری مین ہائی اسکول کا طالب علم تھا یا نہیں ۔

سپوکیں کے فائر بریگیڈ انچارج برائن شیفر نے ایک نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ انہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ حملہ آور اسکول کا طالب علم تھا یا وہ کہیں اور سے آیا تھا۔

کسی بھی زخمی کی شناخت کے متعلق معلوم نہیں ہو سکا۔

مقامی ٹیلی وژن اسٹیشن کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس اور فائر بریگیڈ کا گاڑیوں نے اسکول کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے۔

یوایس نیوز کے مطابق اسکول میں طالب علموں کی تعداد 327 ہے۔

زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔