امریکی پیراک کیٹی لیڈیکی نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

Katie Ledecky

Katie Ledecky

آسٹن (جیوڈیسک) آسٹن میں یونیورسٹی آف ٹیکساس کے سوئمنگ سینٹر میں سیکڑوں تماشائیوں کے سامنے کیٹکی لیڈیکی نے بہترین سوئمنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 800 میٹرز فری سٹائل میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

انہوں نے 8 منٹ چھ اعشاریہ چھ آٹھ سیکنڈز میں ہدف پورا کیا۔ 18 سالہ لیڈیکی 800 میٹرز ریس میں 8 تیز ترین پرفارمنس اپنے نام کر چکی ہیں۔