امریکا شامی تارکین وطن کو پناہ دینے کیلئے تیار ہے: جان کیری

John Kerry

John Kerry

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا پر تارکین وطن کو پناہ دینے کے لئے بڑھتےہوئے دباؤ کے بعد آخر کار اعلیٰ قیادت کو سامنے آنا پڑا۔

وزیر خارجہ جان کیری نے صدر براک اوباما سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکا شامی تارکین وطن کو پناہ دینے کو تیار ہے۔ وزیر خارجہ نے تارکین وطن کی تعداد نہیں بتائی جنہیں پناہ دی جائے گی۔ ادھر ڈنمارک نے پناہ گزینوں کا داخلہ روکنے کیلئے جرمنی کے ساتھ ٹرین سروس معطل کر دی ہے اور موٹر وے کو بند کر دیا ہے۔

سویڈن کی حکومت کی جانب سے حال ہی میں عوامی سہولیات میں کمی کی وجہ سے تارکین وطن وہاں رکنا نہیں چاہتے۔ دوسری جانب سیکڑوں تارکین وطن جرمنی کے شہر میونخ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

رضاکاروں نے ریلوے اسٹیشن پر استقبالیہ مراکز قائم کر دیئے ہیں جہاں نئے آنے والوں کو کھانا اور کپڑے دیئے جا رہے ہیں۔