امریکا نے بارہ شامی فوجی افسران کو شہریوں پر حملے کا ذمہ دار قرار دیدیا

Security Council

Security Council

نیویارک (جیوڈیسک) سلامتی کونسل کے اہم اجلاس میں شام کے تنازع پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر امریکی سفیر برائے سلامتی کونسل سمنتھا پاور کا کہنا تھا کہ شہریوں پر حملوں اور تشدد کے ذمہ دار شامی جنرل اور فوجی افسر ہیں۔

فوجی افسران اسکولز اور اسپتالوں پر حملوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔ امریکی سفیر نے مزید کہا کہ عام شہریوں پر حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حلب پر قبضے کے لیے روس اور شام کے فوجی آپریشن میں شدت آئی ہے۔