امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے سنگاپور میں ڈبلیو ٹی اے کا ٹائٹل جیت لیا

Venus Williams

Venus Williams

سنگاپور (جیوڈیسک) سنگاپور میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز کا ٹائٹل مقابلہ ہوا، امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے سنگاپور میں ڈبلیو ٹی اے کا مقابلہ جیت کر ٹاپ پوزیشن پانے کی امید جگا لی۔

فیصلہ کن مقابلہ تین گھنٹے تیرہ منٹ تک جاری رہا۔ سنگا پور میں جاری ویمن ٹینس کے اہم ایونٹ میں ورلڈ نمبر پانچ وینس ولیمز نے زبردست کامیابی سمیٹی۔ امریکی ٹینس اسٹار نے لیٹویا کی اوٹاپینکو کو دو ایک سے ہرایا۔

اس میراتھن میچ میں وینس ولیمز کی جیت کا اسکور سات پانچ، چھ سات اور سات پانچ رہا۔ وینس ولیمز نے اس جیت کے ساتھ ہی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر نظریں جما لیں۔