امریکہ ترکی میں بغاوت کیلئے چالیں چل رہا ہے : رجب طیب اردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

انقرہ (جیوڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امر یکہ ترکی میں سیاسی بغاوت کرانے کیلئے چالیں چل رہا ہے ، اپنی سیاسی جماعت ‘اے کے پارٹی’ کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15 جولائی 2016 کو ترکی میں بغاوت کرنے میں ناکام رہنے والے اب مختلف طریقوں سے اپنے عزائم کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

امریکہ دہشت گرد تنظیم فیتو، سی آئی آئے اور ایف بی آئی کے ذریعے ترکی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اردوان کا کہنا تھا کہ القدس مسلم اُمہ کے لیے ایک سرخ پٹی کی حیثیت رکھتا ہے۔

امریکہ کے تعاون سے شمالی شام میں دہشت گردوں کی ایک راہداری بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ حالیہ 15 برسوں میں ترکی کی ترقی سے بے چینی محسوس کرنے والے بعض حلقے ترکی سے حسد کرتے ہیں،یہ چاہیں جتنی بھی اُچھل کود کیوں نہ کر لیں ہم اپنے سفر کو مصمم طریقے سے جاری رکھیں گے۔