امریکہ: مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک

Police

Police

میکسیکو (جیوڈیسک) امریکہ کی ریاست نیو میکسیکو میں عوامی کتب خانے پر ایک مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حملہ، ریاست نیو میکسیکو کی ٹیکساس کی سرحد پر واقع اور 40 ہزار افراد کی آبادی والے شہر کولویس کے ایک عوامی کتب خانے پر کیا گیا اور حملے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حملے کے بعد حملہ آور نے جائے وقوعہ پر پہنچنے والی پولیس کو گرفتاری پیش کر دی۔

امریکہ میں تشدد کے واقعات کے اعداد و شمار کا حساب رکھنے والی GVA نامی سول سوسائٹی کے مطابق 28 اگست سے سال2017 کے دوران ملک بھر میں 41 ہزار 42 مسلح تشدد کے واقعات پیش آئے جن میں 10 ہزار 197 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔