امریکیوں کو یورپی ممالک کا ویزا لینے کا پابند بنانے کا مطالبہ

American Citizens

American Citizens

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا یورپی یونین کے 5 ملکوں کو ویزا فری اینٹری دے، یورپی کمیشن امریکی شہریوں کو یورپی ممالک کا سفر کرنے سے پہلے ویزا لینے کا پابند بنائے ۔یورپی پارلیمنٹ میں قرار داد منظور کر لی گئی۔

یورپی پارلیمنٹ کے مطابق یہ فیصلہ اسی لیے کیا گیا ہے کہ تاکہ واشنگٹن پر یہ دبائو ڈالا جاسکے کہ وہ یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے امریکا میں ویزا فری داخلے کو بھی یقینی بنائے۔

پارلیمنٹ میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ضروری قانونی اقدامات دو ماہ کے اندر مکمل کر لیے جائیں۔

یونین میں شامل مشرقی یورپ کے ممالک بلغاریہ ، کروشیا ، قبرص، پولینڈ اور رومانیہ کے شہریوں کو ویزا کے بغیر امریکا آنے کی اجازت نہیں جبکہ امریکی شہری ان ممالک میں بغیر ویزے کے آ سکتے ہیں۔