امریکا سے نفرت کرنے والے مسلمانوں کو آنے نہیں دیں گے: ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) ری پبلکن پارٹی کےصدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند ڈونلڈٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ جو مسلمان امریکا سے نفرت کرتے ہیں،انہیں امریکا آنے نہیں دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اسلام پسند ہم سے نفرت کرتے ہیں اور اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو ایسے مسلمانوں کو امریکا نہیں آنے دیں گے جو امریکا سے نفرت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل امریکی صدر اوباما سے بھی مطالبہ کرچکے ہیں کہ مسلمانوں کو امریکا سے نکال دیا جائے۔