عامر خان کیخلاف مقدمات صرف سیاسی انتقام ہے، خالد مقبول

Khalid Maqbool

Khalid Maqbool

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عامر خان کیخلاف مقدمات صرف سیاسی انتقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ایم کیو ایم کیلئے گرفتاریاں اور عدالت میں پیش ہونا نیا نہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ جن کو دہشتگرد کہا جا رہا ہے کیا ان پر دہشتگردی ثابت ہو چکی ہے؟، کیا یہ دہشتگرد عامر خان کے گھر سے پکڑے گئے؟۔