عامر خان کی فلم سیکریٹ سپر سٹار کا پوسٹر ریلیز

Secret Super Star

Secret Super Star

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی نئی فلم سیکریٹ سپر سٹار کا پہلا پوسٹر ریلیز کر دیا ہے، جس میں ایک طالبہ کو سکول یونیفارم اور بیگ کے ساتھ چلتے دکھایا گیا ہے۔

زی پروڈکشن کے تحت بننے والی اس فلم کو عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ نے پرڈیوس کیا ہے، جبکہ اس فلم کے لکھاری ادویت چندن اور میوزک ڈائریکٹر امیت ترویدی ہیں۔

فلم سیکریٹ سپر سٹار کا ٹریلر دو اگست کو ریلیز کیا جائے گا جبکہ اسے دیوالی پر سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔ فلم دنگل سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی کشیمری اداکارہ زائرہ وسیم اس فلم کا مرکزی کردار ہیں۔