عامرخان کی بھانجے عمران خان کی جانب سے دی گئی دعوت افطارمیں شرکت

Amir Khan,

Amir Khan,

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار عمران خان نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور اپنے ماموں عامر خان کے اعزاز میں افطار پارٹی دی جس میں عامر خان اور ان کے خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

بالی ووڈ اسٹار عامر خان کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے ہیں جب کہ اداکاراپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہونے کے باوجود ماہ صیام کی رحمتیں سمیٹنے میں مصروف عمل ہیں۔

ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی فلم نگری میں بھی افطارپارٹیوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جس میں مختلف اداکاروں اور فلمسازوں کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جاتا ہےجب کہ گزشتہ روز بھی اداکار عمران خان کی جانب سے اپنے ماموں اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے اعزازمیں افطار پارٹی منعقد کی گئی جس میں اداکار عامر خان نے مصروفیات کے باوجود شرکت کی اور افطار پارٹی میں خاندان کے افراد بھی شریک تھے تاہم عامرخان روزہ افطارکے فوراً بعد واپس روانہ ہوگئے ۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔