سید امجد علی شاہ کا بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت

Abdul Sattar Edhi

Abdul Sattar Edhi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی کے سنیئر رہنماء سید امجد علی شاہ نے کا با بائے خدمت مولانا عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت ،عبدالستار ایدھی کے مشن کو فروغ دینے کا عزم پیپلز پارٹی کا ہر کاکرکن ایدھی مشن کو پروان چڑھائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گولڈن ٹائون شاہ فیصل کالونی میں عبدالستار ایدھی کی یاد میں منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا امجد علی شاہ نے کہا کہ عبد الستار ایدھی نے اپنی ساری زندگی انسانیت کی خدمت میں وقف کردی ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

ایدھی کی انتقال سے پیدا ہونے والے خلا مدتوں پر نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہاکہ ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین ذریعہ یہ ہے کہ انسانیت کی خدمت کے ھوالے سے مشن کو جاری رکھا جائے تقریب میں مولانا عبدالستار ایدھی کی ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

جاری کردہ۔میڈیا کوارڈینٹر