امجد صابری کا قتل فن قوالی کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ پرویز مشرف

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

کراچی (نمائندہ خصوصی) آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اعلامیہ کے مطابق پارٹی کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے مقدس مہینے میں خوش مزاج عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے فن قوالی کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے جبکہ طاہر حسین کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں ایک بار پھر کراچی کا امن تباہ کرنے کیلئے سرگرم ہوگئی ہیں۔

آپریشن ضرب عضب کو سبوتاژ کرنے کیلئے معاشی حب کراچی کے حالات خراب کئے جارہے ہیں امجد صابری کے قتل سے قبل چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے کا اغواء اورشہر میں بھتہ کی پرچیاں دینے اورکرائم کی وارداتوں میں اچانک اضافہ سندھ حکومت کی بڑی ناکامی ہے۔

نواز حکومت کی خارجہ ‘داخلہ اور دفاعی پالیسیاں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہیں پاکستان دنیا میں تنہا ہوچکا ہے جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ ہمیں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے ملک میں قیام امن کیلئے جنگی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری اور چیف جسٹس کے صاحبزادے کی بیرسٹر اویس علی شاہ کی بازیابی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں آل پاکستان مسلم لیگ امجد صابری کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔