امجد صابری قتل کیس، فائرنگ اور اسلحہ فراہم کرنے والے تمام ملزمان گرفتار

Amjad Sabri Murder Case

Amjad Sabri Murder Case

کراچی (جیوڈیسک) معروف قوال امجد فرید صابری پر فائرنگ کرنے والے دو سگے بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں بھائی امجد صابری کے پڑوسی ہیں ۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امجد صابری پر فائرنگ کرنے والے دو بھائیوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔ دنوں بھائیوں کو سینٹرل زون سے گرفتار کیا گیا ۔ ملزمان ثانی اور مانی لیاقت آباد کے رہائشی اور امجد صابری کے پڑوسی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ثانی اور مانی سائوتھ افریقی سیٹ اپ کے اہم کردار ہیں ۔ معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں عمران ، نعمان اور شہزاد گرفتار ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ امجد صابری کو 22 جون کو لیاقت آباد کے علاقے میں قتل کر دیا گیا تھا۔