ایمنسٹی اسکیم، غیر ملکی اثاثوں پر 35 ملین ڈالر کی آمدن

Dollars

Dollars

کراچی (جیوڈیسک) ایمنسٹی اسکیم کے تحت غیر ملکی اثاثوں کو ظاہر کرنے والوں کی جانب سے ٹیکس کی شکل میں 35 ملین ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل ہو چکے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایمنسٹی اسکیم کے تحت بیرون ملک اثاثہ جات پر ڈالرز میں ٹیکس کی ادائیگی کی وجہ سے بڑھنا شروع ہو چکے ہیں، سپریم کورٹ کی توثیق کے بعد ایمنسٹی سے دائرہ اٹھانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یومیہ بنیادوں پر غیرملکی اثاثوں کو ظاہر کرکے ٹیکس کی ادائیگی کی 40کے لگ بھگ درخواستیں مل رہی ہیں، ٹیکس کی مد میں آنے والا زرمبادلہ یومیہ بنیادوں پر ذخائر میں شامل ہورہا ہے۔