امرت نگر میں آل پنجاب ایسٹر فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

Foot Ball Tournament

Foot Ball Tournament

میاں چنوں (نمائندہ خصوصی) مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے حوالے سے امرت فٹبال کلب کے زیرِ اہتمام نواحی گائوں امرت نگر 133 سولہ ایل میں آل پنجاب ایسٹر فٹ بال ٹورنامنٹ بتاریخ 16 تا 23 اپریل 2017ء منعقد ہو رہا ہے جس میں صوبائی سطح کی نامور ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ کے سرپرست نمبردار جاوید سیموایل اور چوہدری سلیم فقیر ہیں جبکہ چیف آرگنائزر چوہدری وکٹر ولیم،چئیرمین اے ڈی ساحل منیر،صدر ہیڈ ماسٹر آصف گل،سیکرٹری کپتان جسٹن جلال گل،سیکرٹری اطلاعات و نشریات انسپکٹر بشارت شہزاد گل اور فنانس سیکرٹری اقبال شریف ہیں۔

علاوہ ازیں چئیرمین مقامی یونین کونسل چوہدری سلامت اللہ رکھاٹورنامنٹ کے فنانسرز میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری پنجاب مہر عامرحیات ہراج کریں گے اور تقسیمِ انعامات کی تقریب میں چئیرمین ضلع کونسل خانیوال انجنئیر رضا سرگانہ شمولیت کریں گے۔ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی پیر محمد اسلم بودلہ اور سابق ضلعی ناظم سردار احمد یار ہراج کی آمد بھی متوقع ہے۔ٹورنامنٹ کے فائنل میں پوزیشن ہولڈر ٹیموں کو ٹرافیوں کے ساتھ نقد انعامات بھی دیے جائیں گے۔