انوشکا شرما اپنے نام سے من گھڑت انٹرویو شائع کرنے پر میڈیا پر بھڑک اٹھیں

Anoshka Sharma

Anoshka Sharma

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اپنے نام سے من گھڑت انٹرویو شائع کرنے پر میڈیا پر بھڑک اٹھیں۔

فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ انوشکا شرما بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے شادی کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں شخصیات ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی سے وابستہ خبروں کو میڈیا میں لانے سے گریز کرتے ہیں لیکن اخبار کی جانب سے ان کے اور ویرات سے متعلق شائع کئے گئے بے بنیاد انٹرویو پر انوشکا شرما بھڑک اٹھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اخبار کی جانب سے جنوبی کوریا کی سیریز کے موقع پر اپنے اور ویرات کی تصویر سے متعلق ان ہی کے نام سے شائع کئے گئے انٹرویو پر انوشکا شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اخبار انتظامیہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔