علاقہ کی قدیم تعلیمی درسگاہ نیشنل پبلک سکول آمنہ آباد کی 30 ویں سالانہ گرینڈ تقریب تقسیم انعامات

  NATIONAL SCHOOL AMNA ABAD

NATIONAL SCHOOL AMNA ABAD

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) علاقہ کی قدیم تعلیمی درسگاہ نیشنل پبلک سکول آمنہ آباد کی 30 ویں سالانہ گرینڈ تقریب تقسیم انعامات کرسٹل مار کی ہال گلیانہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو ا ۔جسکی سعادت اسامہ شبیر نے حا صل کی ۔ جبکہ تلا وت کلام پاک کے اردو ترجمہ کی سعادت حسنین فا روق نے حا صل کی ۔ سیدہ زینب شیرازی نے نعت رسول مقبول کی سعادت حا صل کی ۔ اسکے بعد بچوں نے مختلف ٹیبلو ز اور ملی نغما ت بھی پیش کیے ۔ تقریب کے مہما ن خصوصی چو ہدری محمد بشا رت ایڈووکیٹ سابق صدر با ر کھا ریاں تھے۔

دیگر مہمانا ن گرامی میںاعجاز احمد گو رائیہ مردانہ ڈپٹی ڈی ای او ، میاں شو کت علی پرنسپل گو رنمنٹ ہا ئیر سیکنڈری سکول گلیانہ ، ڈاکٹر شما ئلہ یعقو ب ، چو ہدری محمد شبیر پرنسپل الفلا ح سکول ڈوگہ ، چو ہدری سجا د احمد پرنسپل کمال پبلک سکول ، ڈاکٹر یا سر نذیر ، انجینئر اسد بشیر ، راجہ نو ید اسد ایڈووکیٹ ،مس نا ئلہ عمران ، چو ہدری وقا ر احمد گجر ایس ایچ او تھا نہ گلیانہ ، چو ہدری ابرار حسین عسکر ی بینک ، مسز سعدیہ لطیف اے ای او ، مس صائمہ یوسف اے ای او ،محسن ضیا ء اعوان ، عمر فاروق اعوان ،طلبہ کے والدین کی ایک بڑی تعدادسمیت ہزاروں افرادشریک تھے ۔ پرنسپل محمد افضال چو ہدری نے مہما نوں کا شکریہ ادا کیا او ر کہا کہ ہما ری خوش قسمتی ہے کہ ہما رے علاقہ کی سیاسی و سما جی شخصیا ت مو جو د ہیں ۔ علاقہ بھر کے والدین کے مشکو ر ہیں جو اپنے بچو ں کی بہتر تعلیم و تر بیت کے لیے ہمیشہ نیشنل پبلک سکو ل کا انتخا ب کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مستحق اور ذہین بچو ںکے لیے 10 اپریل تک داخلہ فری ہے ۔ مہمان خصوصی چو ہدری بشا رت ایڈووکیٹ نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ میں حا جی محمد حسین چوہدری کو خراج تحسین پیش کر تا ہو ں جنہو ں نے ماضی میں تعلیمی لحاظ سے پسماندہ علاقہ میں پرا ئیویٹ سیکٹر میں سب سے پہلا معیا ری تعلیمی ادارہ قا ئم کر کے علاقہ میں علم کی روشنی پھیلا ئی ۔ دیگر مقررین میں ڈاکٹر شما ئلہ یعقو ب ، حاجی چو ہدری محمد حسین ڈائریکٹر نیشنل پبلک سکول اور چو ہدری محمد انتصارشا مل ہیں ۔ پروگرام میں پو زیشن ہو لڈر طلبا ء و طا لبا ت میں مہما نا ن خصوصی نے انعا ما ت بھی تقسیم کیے۔