اینڈرسن کی بائولنگ سپیڈ پر عمر نے بریک لگا دی

Anderson

Anderson

لندن (جیوڈیسک) بڑھتی عمر نے باؤلنگ سپیڈ کم کر دی ، جیمز اینڈرسن کا اعتراف ، انگلش باؤلر کہتے ہیں کہ ایجبیسٹن ٹیسٹ میں اپنی سوئنگ باؤلنگ سے پاکستانی بلے بازوں کو نشانہ بناؤں گا۔

34 سالہ جیمز اینڈرسن کو اپنی رفتار کم ہونے کا غم ستانے لگا ، مانتے ہیں کہ بڑھتی عمر سے باؤلنگ میں پہلے جیسی تیزی نہیں رہی ، تاہم انگلش باؤلر پاکستان کیخلاف سوئنگ کا جادو جگانے کیلئے تیار ہیں۔

کہتے ہیں ایجبیسٹن ٹیسٹ میں گیند پر کنٹرول کا عمدہ مظاہرہ کروں گا ۔ ایک کے بعد ایک انجریز سے بھی جیمز اینڈرسن پریشان ، لیکن کھیل اور انگلینڈ کو جتوانے کی بھوک بڑھنے پر انگلش پیسر خوش ، انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن ریکارڈ 458 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرچکے۔